ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ظہیر خان نے کی ساگرکا گھاٹگے کے ساتھ منگنی،کرکٹ اوربالی ووڈ کی شخصیات کی شرکت

ظہیر خان نے کی ساگرکا گھاٹگے کے ساتھ منگنی،کرکٹ اوربالی ووڈ کی شخصیات کی شرکت

Thu, 25 May 2017 11:11:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولس کے کپتان رہے ظہیر خان نے بالی وڈ اداکارہ ساگرکا گھاٹگے کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ممبئی میں منعقد منگنی تقریب میں بہت سے کرکٹرا سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ہی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔منگنی جشن میں ظہیر خان ہلکے براؤن رنگ کے سوٹ اور بالی وڈ اداکارہ ساگرکا گاؤن میں دکھائی دی۔پروگرام میں ہندوستان کے عظیم کرکٹر سچن تندولکر نے اپنی بیوی ڈاکٹر انجلی کے ساتھ شرکت کی۔وہیں اوپنر روہت شرما، یوراج سنگھ، بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن، مندرا بیدی، اداکار ارشد وارثی، بابی دیول اور گورو کپور نے بھی پروگرام میں اپنی موجودگی درج کروائی۔غور طلب ہے کہ ساگرکا گھاٹگے کا اندور کے شاہی گھرانے ہولکر سے قریبی تعلق ہے۔گھاٹگے نے 2007میں چک دے انڈیا فلم سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔اس فلم میں شاہ رخ خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ظہیر نے ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ میں 311اور ون ڈے میں 282وکٹ لئے ہیں۔
 


Share: